ٹی ٹونٹی کرکٹ، پاکستان کی نمبر ون پوزیشن 2019ءکے آخر تک محفوظ

آسٹریلیا سے دونوں میچز ہارنے پر بھی گرین شرٹس کم از کم جنوری 2020ءتک نمبر ون رہیں گے

 

ٹی ٹونٹی کرکٹ میں پاکستان کی نمبر ون پوزیشن 2019ءکے آخر تک محفوظ ہوگئی ہے۔ پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین پہلا ٹی ٹونٹی بارش کی نذر ہونے اور انگلینڈ کو نیوزی لینڈ کے ہاتھوں دوسرے ٹی ٹونٹی مقابلے میں شکست کے بعد اب اگر پاکستانی ٹیم آسٹریلیا کے خلاف اپنے دیگر دونوں میچز بھی ہار جاتی ہے تب بھی وہ کم از کم جنوری2020ءتک ٹی ٹونٹی رینکنگ میں پہلی پوزیشن پر موجود رہے گی

اگر آسٹریلیا پہلا میچ جیتنے میں کامیاب رہتی اور سیریز کے تینوں میچز بھی اپنے نا م کرتی تو وہ مہمانوں کی جگہ سنبھال سکتی ہے، گرین شرٹس اس وقت 274 پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن پر موجود ہیں ،انگلینڈ 264پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر موجود ہے جب کہ اعشاریائی پوائنٹس کے فرق سے آسٹریلیا کا 264 پوائنٹس کے ساتھ تیسرا نمبر ہے ، اگر تینوں میچز میں پاکستان کو مات ہوجاتی تو کینگروز 269 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہو جاتے اور یوں بابر الیون کو268 پوائنٹس کی وجہ سے دوسرے درجے پر جانا پڑ تا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں