شرجیل خان پی ایس ایل5 کے ڈرافٹ میں سب سے مہنگے کھلاڑی ہوسکتے ہیں: سابق کپتان راشد لطیف کی پیشگوئی

شرجیل خان کو قومی کرکٹ میں واپس آنا چاہیے، شرجیل خان پی ایس ایل 5 کے ڈرافٹ میں موسٹ فیورٹ کھلاڑی ہو سکتے ہیں، ہر فرنچائز اس وقت شرجیل خان کو لینے کی کوشش میں ہے: سابق کپتان
سابق کپتان راشد لطیف نے پیشگوئی کی ہے کہ شرجیل خان پی ایس ایل5 کے ڈرافٹ میں سب سے مہنگے کھلاڑی ہوسکتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ شرجیل خان کو قومی کرکٹ میں واپس آنا چاہیے اور میں اس کی مکمل حمایت کرتا ہوں، شرجیل خان پی ایس ایل 5 کے ڈرافٹ میں موسٹ فیورٹ کھلاڑی ہو سکتے ہیں۔ سابق کپتان نے کہا ہے کہ پی ایس ایل میں شامل ہر فرنچائز اس وقت شرجیل خان کو لینے کی کوشش میں ہے کیونکہ وہ ایک بہترین کھلاڑی ہیں اور اگر پی سی بی کی جانب سے انہیں پاکستانی ٹیم میں واپس آنے کی اجازت ملتی ہے تو پھر اس حوالے سے کسی بحث کی کوئی گنجائش نہیں رہے گی۔
واضح رہے کہ کرکٹ کرپشن میں سزا یافتہ ٹیسٹ اوپنر شرجیل خان کو کلب کرکٹ کھیلنے کی اجازت مل گئی ہے۔
پی سی بی اینٹی کرپشن اینڈ سکیورٹی یونٹ کے ری ہیب پروگرام میں شرجیل خان نے دوسری کوشش میں ٹیسٹ پاس کیا جسکے بعد اب انہیں بہاولپور، شیخوپورہ اور کراچی میں کھلاڑیوں کو لیکچرز دینا ہوں گے،پی سی بی نے تصدیق کی کہ شرجیل خان ری ہیب پروگرام کے بعد کلب کرکٹ کھیلنے کے اہل ہوگئے ہیں، لیکچرز انکی زندگی کا سب سے تلخ تجربہ ہوگا جس میں وہ جونیئر کھلاڑیوں کو بتائیں گے کہ انکاکرکٹ سے کتنا نقصان ہوا ہے اور اس گھناﺅنے دھندے کے اثرات کس قدر بھیانک ہیں،توقع ہے کہ وہ اپنے شہر حیدرآباد میں کلب میچ میں ایکشن میں دکھائی دیں گے، اسوقت شرجیل خان حیدرآباد کی پریکٹس پچوں پر گھنٹوں بیٹنگ پریکٹس کررہے ہیں اور اپنی فٹنس بہتر بنانےکی کوشش کررہے ہیں،شرجیل کے فروری میں پاکستان سپر لیگ کے بڑے سٹیج میں شرکت کے امکانات روشن ہیں، وہ اگلے فرسٹ کلاس سیزن میں قائد اعظم ٹرافی میں شرکت کرسکیں گے ،پی ایس ایل میں اچھی کارکر دگی کے بعد امکان ہے کہ شرجیل خان ہالینڈ، آئرلینڈ اور انگلینڈ کے دورے میں پاکستان ٹیم میں جگہ بناسکیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں