16 سالہ نسیم شاہ نے قائد اعظم ٹرافی میں ”چھکا“ لگا دیا

nasiasi ندھ کیخلاف 6شکار،دورہ آسٹریلیا سے قبل نسیم شاہ کی عمدہ فارم کو خوش آئند قرار دیا جارہا ہے
دورہ آسٹریلیا کیلئے قومی ٹیسٹ سکواڈ میں جگہ بنانےوالے پیسر نے ڈومیسٹک کرکٹ میں عمدہ فارم کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے سندھ ٹیم کے دفاع میں گہرے شگاف کئے ہیں۔قائداعظم ٹرافی فرسٹ الیون ٹورنامنٹ کے اقبال سٹیڈیم، فیصل آباد میں کھیلے جانے والے میچ میں ان کی ٹیم سینٹرل پنجاب 313 رنز بنانے میں کامیاب ہوئی تھی جواب میں منگل کو سندھ نے 72 پر 4 وکٹیں گنوائیں۔
ہیڈ کوچ وچیف سلیکٹر مصباح الحق کی طرف سے کینگروز کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں پاکستان کا سپرائز پیکیج قرار دیئے جانے والے 16سالہ نسیم شاہ نے تجربہ کار بیٹسمینوں خرم منظور(10)، عابد علی(3) اور عمیر بن یوسف(33) کو پویلین کی راہ دکھائی، اسد شفیق(5) کو فہیم اشرف نے پویلین بھیجا، فواد عالم(78) اور سعد علی(60) نے124 رنز کی ناقابل شکست شراکت سے ٹیم کو سہارا دیتے ہوئے ٹوٹل 4 وکٹ پر 196تک پہنچایا،میچ کے چوتھے روز نسیم شاہ نے مزید 3 شکار کئے، پیسر نے فواد عالم کی اننگز 92 پر تمام کرنے کے بعد سابق کپتان سرفراز احمد اور سہیل خان کو کھاتہ کھولنے کی بھی مہلت نہیں دی، میچ میں انہوں نے 19 اوورز میں 78 رنز دیکر 6وکٹیں حاصل کیں جس کی وجہ سے سندھ کی ٹیم 256 تک محدود رہی۔

دورہ آسٹریلیا سے قبل نسیم شاہ کی عمدہ فارم کو خوش آئند قرار دیا جارہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں