کامران اکمل نے کرکٹ کی دنیا میں شاندار اعزاز حاصل کر لیا

کامران اکمل نے کرکٹ کی دنیا میں شاندار اعزاز حاصل کر لیا

فیصل آباد (ویب ڈیسک) پاکستانی وکٹ کیپر بیٹسمین کامران اکمل سب سے زیادہ سینچریاں اسکور کرنے والے بلے بازوں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر آگئے۔37 سالہ کامران اکمل ایشیا کے واحد بلے باز وکٹ کیپر ہیں جنہوں نے فرسٹ کلاس کرکٹ میں 31 سینچریاں سکور کی ہیں۔فیصل آباد میں جاری قائد اعظم ٹرافی کے دوسرے راﺅنڈ میں کامران اکمل نے اپنی زندگی کا اہم سنگِ میل عبور کیا۔ وہ سینٹرل پنجاب کی جانب سے شمالی علاقہ جات کے خلاف کھیل رہے تھے۔ اپنی بہترین بلے بازی کے باعث کامران اکمل فرسٹ کلاس کرکٹ میں سب سے زیادہ سینچریاں بنانے والے وکٹ کیپر بلے بازوں میں دوسرے نمبر پر آگئے ہیں۔اس فہرست میں سب سے اوپر انگلینڈ کے وکٹ کیپر بیٹسمین لیس ایمز کا نام ہے جنہوں نے اپنے 25 سالہ کیریئر میں 56 فرسٹ کلاس سینچریاں سکور کیں۔ انہوں نے 1926 سے 1951 تک کرکٹ کھیلی۔کرکٹ پاکستان کے مطابق کامران اکمل نے کہا کہ جب تک وہ مکمل فٹ ہیں کرکٹ کھیلتے رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ یونس خان اور مصباح الحق کی مثالیں ہمارے سامنے ہیں جنہوں نے 30 سے 40 سال کی عمر میں بھی پاکستان کے لیے کرکٹ کھیلی۔ دوسری جانب سری لنکا کے کوشال سلوا بھی ان وکٹ کیپر بلے بازوں کی فہرست میں شمال ہیں جنہوں نے زیادہ سینچریاں سکور کی ہیں۔ کوشال سلوا 26 سینچریز کے ساتھ اس فہرست میں موجود ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں