پہلا ون ڈے منسوخ ہونے کے بعد مایوس کرکٹ شائقین کیلئے خوشخبری آگئی

مقابلے کے ٹکٹ خریدنے والوں کو پیسے واپس کیے جائیں گے:پی سی بی

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تین ایک روزہ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ بارش کے باعث منسوخ کیے جانے کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے آج کے مقابلے کے ٹکٹ خریدنے والے شائقین کو پیسے واپس کرنیکا اعلان کردیا ۔پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلا ایک روزہ میچ نیشنل سٹیڈیم، کراچی میں دوپہر تین بجے شروع ہونا تھا جبکہ ٹاس کا وقت ڈھائی بجے تھا تاہم تیز بارش کی وجہ سے ٹاس بھی نہ ہو سکا،تیز بارش کی وجہ سے نیشنل سٹیڈیم تالاب کا منظر پیش کرنے لگا جب کہ کھلاڑی ڈریسنگ روم میں بیٹھ کر بارش تھمنے کا انتظار کرتے رہے۔پی سی بی ترجمان نے بتایا کہ بارش رکنے کے بعد گراﺅنڈ سٹاف کی جانب سے انسپیکشن کے بعد میچ ریفری فیصلہ کریں گے کہ میچ ہو سکتا ہے لیکن بارش رکنے کے باوجود گراﺅنڈ کی آﺅٹ فیلڈ گیلی ہونے کے باعث میچ منسوخ کر دیا گیا۔

میچ منسوخ کیے جانے کے بعد پی سی بی نے اعلان کیا کہ آج کا میچ دیکھنے کے لیے ٹکٹ خریدنے والے شائقین کو پیسے واپس کیے جائیں گے ۔

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان منسوخ ہونےوالا میچ نیشنل سٹیڈیم کی تاریخ کا پہلا میچ ہے جو بارش کے باعث منسوخ ہوا۔آج کے میچ سے قبل نیشنل سٹیڈیم میں تین ایک روزہ میچز منسوخ ہو چکے ہیں، پہلا میچ 1982ءمیں آسٹریلیا کےخلاف عوام کی ہنگامہ آرائی کی وجہ سے منسوخ ہوا۔دوسرا میچ بھی آسٹریلیا کے خلاف 1988 ءمیں ہنگامہ آرائی کے باعث منسوخ ہوا جبکہ تیسرا میچ بھارت کےخلاف 1989 ءمیں منسوخ ہوا،نیشنل سٹیڈیم میں کھیلے جانےوالے دو ٹیسٹ میچز بھی 1984 ءاور 2004ءمیں منسوخ ہو چکے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں