حسن علی اور ان کی اہلیہ کے اعزاز میں شعیب اورثانیہ کی دعوت

حسن علی اور ان کی اہلیہ کے اعزاز میں شعیب اورثانیہ کی دعوت

دعوت میں دونوں کرکٹرز کے علاوہ قریبی دوستوں نے شرکت کی

 قومی کرکٹر حسن علی کے نکاح کے ساتھ ہی دعوتوں کا سلسلہ شروع ہو گیا۔قومی ٹیم کے سابق کپتان اور ممتاز آل راﺅنڈر شعیب ملک اور ان کی ٹینس سٹار بھارتی اہلیہ ثانیہ مرزا نے حسن علی اور ان کی نئی نویلی دلہن سامعہ آرزو کے اعزاز میں پرتکلف دعوت کا اہتمام کیا۔دبئی میں ہونے والی اس تقریب میںپاکستان کرکٹ ٹیم کے دونوں سٹار کرکٹرز کے علاوہ قریبی دوستوں نے شرکت کی اور خوب ہلہ گلا کیا اور تصاویر بھی بنائیں۔

حسن علی نے اپنے ٹویٹر اکاﺅنٹ پر کھانے کی تعریف کرنے کے ساتھ ساتھ شعیب اور ثانیہ کا شکریہ ادا کرتے لکھا کہ امید ہے کہ جلد دوبارہ آپ دونوں سے ملاقات ہوگی۔

View image on Twitter

شعیب ملک اور حسن علی کے اپنی بیگمات کے ساتھ تصاویر کو ان کے پرستاروں کی طرف سے خوب سراہا گیا ہے۔یاد رہے کہ2010ءمیں شعیب ملک کیبھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا کے ساتھ شادی کوعالمی شہرت ملی تھی، اب فاسٹ باﺅلر حسن علی کی ایمرٹس ایئر لائن میں کام کرنے والی بھارتی فلائٹ انجینئرسامعہ آرزو کے ساتھ نکاح کو بھی خوب سراہا جا رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں