مریم نواز بھی لندن روانہ ہو جائیں گی

مریم نواز لاہور ہائیکورٹ میں اپیل کریں گی جس کے بعد انہیں باہر جانے کی اجازت مل جائے گی۔ سینئیر صحافی کا انکشاف

: نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے سینئیر صحافی و تجزیہ کار عارف حمید بھٹی نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ وہ مریم نواز کو باہر نہیں جانے دیں گے، جس پر مریم نواز کا کوئی بیان سامنے نہیں آیا، جس کی وجہ یہ ہے کہ وہ بھی باہر چلی جائیں گی۔انہوں نے کہا کہ شریف خاندان میں ایک گفتگو ہوئی کہ کچھ عرصے بعد میاں نوا ز شریف کی طبیعت مزید خراب ہوگی اور وہ غنودگی میں بھی مریم نواز کا نام پکاریں گے ، جس کے بعد مریم نواز ہائیکورٹ میں اپیل کریں گی اور انہیں اجازت مل جائے گی۔خیال رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف گذشتہ روز لندن کے ہیتھرو ائیرپورٹ پہنچے۔ نواز شرہف کو لے جانے کیلئے ایمبولینس اور خصوصی گاڑیاں ائیرپورٹ پر موجود ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں