وزیر اعظم عمران خان سے امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد نے ملاقات

لاقات میں افغان تنازعے کے سیاسی حل پر بات چیت، افغانستان میں قیام امن کی کوششوں پر تبادلہ خیا ل بھی کیا گیا

وزیر اعظم عمران خان سے امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد نے ملاقات کی ہے۔ اس ملاقات میں افغان تنازعے کے سیاسی حل پر بات چیت ہوئی ہے اور افغانستان میں قیام امن کی کوششوں پر تبادلہ خیا ل بھی کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اس ملاقات میں وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان چاہتاہے کہ افغانستان میں امن کیلئے ڈیل کسی حتمی نتیجے پر پہنچے، افغانستان میں شدت پسندی کے خاتمے کیلئے عملی اقدامات کرنا ہونگے۔

وزیر اعظم عمران خان نے افغانستان میں قیام امن کے لئے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی ۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان افغانستان میں امن کے قیام کیلئے مخلصانہ کردارادا کرتا رہے گا ۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان میں شدت پسندی کے خاتمے کیلئے عملی اقدامات کرنا ہونگے ۔ پاکستان بطور مخلص سہولت کار اوردوست ہر ممکن اقدام ٹھائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان چاہتا ہے کہ افغانستان میں امن کیلئے ڈیل کسی حتمی نتیجے پر پہنچے۔ واضح رہے کہ زلمے خلیل زاد پاکستان میں موجود ہیں، وہ آج ہی پاکستان پہنچے ہیں جہاں وہ پاکستانی قیادت سے افغان مسئلے کے حل کیلئے بات چیت کریں گے۔i

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں