پی سی بی کا مصباح کو کوچ بنانے کی راہ ہموار کرنے کا فیصلہ

پی سی بی کا مصباح کو کوچ بنانے کی راہ ہموار کرنے کا فیصلہ

پاکستان کرکٹ بورڈنے سابق کپتان مصباح الحق کو ہیڈ کوچ بنانے کی راہ ہموار کرنے کے لیے عہدے کے لیے شرائط میں نرمی کا فیصلہ کرلیا۔نیوزی لینڈ کے سابق کوچ مائیک ہیسن کے انکار کے بعدمصباح الحق ہیڈ کوچ کے عہدے کے لیے مضبوط امیدوار بن کر سامنے آئے ہیں۔

گزشتہ روز انہوں نے کرکٹ کمیٹی کی رکنیت سے بھی استعفیٰ دے دیا جو ان کے انتخاب کی جانب واضح اشارہ ہے۔

پی سی بی کی کوچنگ کے لیے شرائط میں سے ایک یہ ہے کہ امیدوار کے پاس اس حوالے سے کم از کم تین سال کا تجربہ ہونا چاہیے۔مصباح اس شرط پر پورا نہیں اترتے تاہم انہوں نے لیول ٹو کوچنگ کورس کر رکھا ہے جو کہ پی سی بی کی دوسری شرط ہے۔ذرائع کے مطابق پی سی بی کا اشتہار دینا رسمی عمل تھا اور بورڈ شروع سے ہیمصباح کو کوچ بنانے کا خواہشمند تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں