آصف علی کو بھی پی سی بی کے پری سیزن کیمپ سے چھٹی مل گئی، وجہ بھی سامنے آگئی

آصف علی کو بھی پی سی بی کے پری سیزن کیمپ سے چھٹی مل گئی، وجہ بھی سامنے آگئی

قومی کرکٹر آصف علی کو کیربیئن پریمیئر لیگ کا حصہ بننے کے لئے آج ویسٹ انڈیز کے لئے روانہ ہوں گے۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی کرکٹر کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں جاری پری سیزن کیمپ سے 10 ستمبر تک کے لئے ریلیز کر دیا گیا ہے۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ شعیب ملک، محمد حفیظ، شاداب خان سمیت پانچ دیگر کھلاڑیوں کو سی پی ایل کے لئے اجازت پہلے ہی دے چکا ہے۔ذرائع کے مطابق کیربیئن لیگ کا حصہ بننے والے دیگر پلیئرز کے این او سی کا معاملہ بھی ایک ، دو روز تک حل ہونے کا امکان ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں