انضمام الحق نے جو کیااچھا ہی کیا ہوگا، اللہ انصاف کرنے والا ہے: فواد عالم

انضمام الحق نے جو کیااچھا ہی کیا ہوگا، اللہ انصاف کرنے والا ہے: فواد عالم

کرکٹ روزی روٹی ہے، منزل کے حصول تک کوششیں جاری رکھوں گا: ٹیسٹ کرکٹر

 ٹیسٹ کرکٹر فواد عالم ایک بار پھرپاکستان کرکٹ ٹیم کی دوبارہ نمائندگی کرنے کےلئے پرامید ہیں۔ ایک انٹر ویو کے دوران ان کا کہنا تھا کہ کرکٹ ہی میری روزی روٹی ہے اور اپنی منزل کے حصول کے لیے میں اپنی کوششوں کا سلسلہ جاری رکھوں گا۔ نوجوان کرکٹر کاکہناہے کہ انضمام الحق نے جو کیااچھا ہی کیا ہوگا، اللہ انصاف کرنےوالا ہے۔سلیکٹر کی نظر میں نہ آنےوالے فواد عالم پرامید ہیں کہ ان کا بھی وقت آئے گا ، ایک سوال کے جواب میں کہاکہ انضمام الحق نے جو کیا اچھا کیا ہوگا۔نوجوان کرکٹر کاکہناتھاکہ لوگ ان سے محبت کرتے ہیں جس پر وہ انکے مشکور ہیں۔3ٹیسٹ، 38 ون ڈے اور 24ٹی ٹونٹی میچز میں گرین شرٹس کی نمائندگی کرنےوالے فواد عالم نے تسلیم کیا کہ کچھ عرصے سے ملکی ٹیم کی نمائندگی نہ ملنے کی وجہ سے وہ مایوس تو تھے لیکن انھوں نے ہمت نہیں ہاری، انھوں نے کہا کہ میں بھر پور انداز میں محنت کر رہا ہوں، پرامید ہوں کہ پاکستانی ٹیم میں دوبارہ جگہ بنانے میں ضرور کامیاب ہو جاو¿ں گا۔

فوادعالم نے سوال اٹھایا کہ فرسٹ کلاس کرکٹ میں56.08 کی اوسط سے 11ہزار رنز بنانے کے باوجود مجھے قومی ٹیم کا حصہ کیوں نہیں بنایا گیا۔قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے مجھے نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں بلایا جہاں میری گیم میں مہارت کے ساتھ فٹنس ٹیسٹ بھی لیے گئے، ڈومیسٹک ٹورنامنٹ کے دوران مکی آرتھر نے مجھے مسیج بھی بھیجا کہ وہ ان کی کارکردگی پرگہری نظر رکھے ہوئے ہیں لیکن عمدہ کارکردگی کے باوجود مجھے صلاحیتوں کے اظہار کا موقع فراہم نہیں کیا گیا۔ایک سوال پر فواد عالم نے کہا کہ مجھے نہیں معلوم کہ نئی سلیکشن کمیٹی میرے بارے کیا سوچے گی لیکن یہ بات طے ہے کہ منزل کے حصول تک میں ہمت نہیں ہاروں گا۔ ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم کی کارکردگی کے حوالے سے فواد عالم نے کہا کہ میگا ایونٹ کے دوران ٹیم کا کمبی نیشن بہتر نہیں تھا ، جونہی ہمارا کمبی نیشن درست ہوا ہم نے جیتنا بھی شروع کردیا، ورلڈ کپ کی غلطیوں سے سبق سیکھ کر ہم مستقبل میں اپنی ٹیم کی پرفارمنس کو بہت بہترکرسکتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں